موٹاپا، ذیابطیس، نیند نہ آنا۔۔۔کچھ دانے چیری کے روزانہ

موٹاپا، ذیابطیس، نیند نہ آنا۔۔۔کچھ دانے چیری کے روزانہ




پھل اﷲ کا دیا ہوا وہ تحفہ ہیں جنہیں ہر موسم میں علاج کی غرض سے زمین پر اتارا جاتا ہے اور جو اس کے رازوں کو پالیتا ہے اس کے لئے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔۔۔انہی نعمتوں میں سے ایک ہے ’’چیری‘‘۔۔۔ بظاہر یہ ننھا سا پھل اپنے اندر بڑے بڑے فوائد چھپے رکھتا ہے۔۔۔اس کا روازنہ استعمال زندگی کو ایک الگ ہی ڈگر پر لے جاتا ہے-

ذیابطیس والوں کے لئے خوشخبریذیابطیس کے مریضوں کو ہر پھل اور ہر کھانے کی چیز کو بہت احتیاط سے استعمال کرنا ہوتا ہے کیونکہ ذرا سی بھی بے احتیاطی ان کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔۔۔کچھ پھل ایسے ہیں جو اعتدال کے ساتھ گر کھائے جائیں تو وہ ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک ہے یہ ننھا سا جادوئی پھل ۔۔۔چیری
 

موٹاپا بھگانے کی چھڑی
چیری کے اندر پیٹ بھرنے والے تمام عوامل ہوتے ہیں اور یہ معدہ تو تقویت بخشتا ہے۔۔۔یہ ننھا سا پھل بھوک کو کنٹرول کرتا ہے اور وزن گھٹاتا ہے۔۔۔اس کو کھانے سے قبض بھی ٹوٹتا ہے اور جسم کی سوجن بھی ختم ہوتی ہے۔۔۔

نیند کی وادیوں کا ساتھیجس کے ساتھ ہے یہ ننھی سی چیری ، اسے پھر نیند آتی ہے خوب گہری۔۔۔جی ہاں تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیند نا آنے کی شکایت کو اس پھل کے کھانے سے دور کیا جاسکتا ہے۔۔۔یہ وٹامن سی، آئرن اور توانائی سے بھرپور ہے جس کی وجہ سے جسم میں ہونے والی تمام کمیاں اپنا راستہ بھول جاتی ہیں اور جسم سکون میں آجاتا ہے۔۔۔
 

درد بھگائیں چٹکیوں میں
وہ لوگ جن کی ہڈیوں میں شدید درد رہتا ہے وہ چیری کے استعمال کو دوا بنالیں اور لازمی اپنے دن کے کسی بھی حصے میں کھائیں۔۔۔کیونکہ اس میں واٹامن سی کی وافر مقدار ہوتی ہے اس لئے اسے صبح کے وقت کھایا جائے تو بہترین نتائج ہوں گے یعنی جب تک سورج کی روشنی ہے۔۔۔ہڈیٰوں اور جسم کے درد کو بھگانے میں یہ بہترین ہے۔۔۔



Comments

Popular posts from this blog

لوکاٹ پھل کے چند ناقابل یقین قیمتی فوائد

ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟