بال گرنے کا علاج


بال گرنے کا علاج









بالوں کا گرنا کس شخص کو پسند ہوسکتا ہے خاص طور پر مردوں کو، جن میں گنج پن کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بالوں کے گرنے کا سامنا ہے تو بہتر تو یہ ہے کہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کی جڑ تلاش کریں۔ تاہم بالوں کی صحت مند نشوونما کے لیے یہ گھریلو ٹوٹکے بھی آپ کو مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ یہ ٹوٹکے ڈان کی ایک معلومات رپورٹ سے اخذ شدہ ہیں-

لہسن
لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاﺅنڈ پیاز میں بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ناریل کا دودھ
اکثر شیمپو اور کنڈیشنرز کا مرکزی جز ناریل ہوتا ہے، جس کی وجہ اس کی نمی بحال کرنے کی صلاحیت ہے، بالوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ نمی ختم ہوکر خشکی بڑھ جانا ہے۔ دن میں ایک بار ناریل کے دودھ کی مالش کریں اور دس منٹ تک کے لیے چھوڑنا جلد اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے۔

سیب کا سرکہ
اس سرکے کی تیزابیت سر کی سطح میں تبدیلیاں لاکر خشکی کو دور کرتی ہے۔ چوتھائی کپ سیب کے سرکے کو چوتھائی کپ پانی میں ملا کر کسی اسپرے بوتل میں ڈال لیں اور پھر اپنے سر پر اس کا چھڑکاﺅ کریں۔ اس کے بعد اپنے سر پر تولیہ لپیٹیں اور پندرہ منٹ سے ایک گھنٹے تک کے لیے بیٹھ جائیں اور پھر بالوں کو دھولیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار اس کو دہرائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

لوکاٹ پھل کے چند ناقابل یقین قیمتی فوائد

ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟