Dant Ke Dard Ka Ilaj

Dant Ke Dard Ka Ilaj



اکثر ہم کھانا کھا کر سوجاتے ہیں اور برش نہیں کرتے تو منہ اور دانتوں میں کھانا رہ جاتا ہے جو بیکٹریا بن کر دانتوں میں چپک جاتا ہے اور جس کی وجہ سے دانت کالے ہونے لگ جاتے ہیں اور ان میں کیڑے لگ جاتے ہیں جو آپ کو شدید تکلیف میں مبتلا کردیتے ہیں اور ایسی صورتحال میں دانت میں سوراخ ہوجاتا ہے اور کھانا اس میں پھنس جاتا ہے جو آپ کی تکلیف میں اضافہ کردیتا ہے۔ اس لیے صبح اور رات کو سونے سے پہلے برش لازمی کریں۔

دانت میں درد ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے ؟

دانت میں درد ہونے کی صورت میں آپ گھر میں اس کا فوری علاج کرسکتی ہیں اور اس کے لیے لونگ کے تیل کو روئی کے ٹکڑے پر لگا گر دانت مین جہاں درد ہو اس جگہ میں رکھ کر 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور اس عمل کو دن میں 2 بار لازمی کریں۔

دانت میں سوراخ ہونے کی صورت میں کیا کیا جائے؟

ان سوراخ کو بھرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جس میں کیلشیم ، میگنیشیم ، فیٹی ایسڈ ، پروبائیوٹکس پائی جاتی ہوں کیونکہ ایسی چیزیں دانتوں کو صحت مند بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔

اس کے لیے روزانہ رات کو دودھ کا استعمال کریں اور دن میں کم از کم ایک بار دہی ضرور کھائیں کیونکہ ان میں کیلشیم اور میگنیشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے ۔ ان کے استعمال سے دانتوں کے سوراخ کچھ ہی دن میں بھرنے لگیں گے اور آپ کو دانتوں کی تکلیف دہ فلنگ نہیں کروانی پڑے گی۔


Comments

Popular posts from this blog

لوکاٹ پھل کے چند ناقابل یقین قیمتی فوائد

ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟