How To Remove Pimples / Dane Khatam Karne Ki Tips


How To Remove Pimples / Dane Khatam Karne Ki Tips 




چہرے پر کیل مہاسے کس کو اچھے لگتے ہیں؟ نوجوان خاص طور پر خواتین تو ان کو دیکھ کر پریشان ہوجاتی ہیں۔
تاہم کیل مہاسوں کے مہنگے علاج پر توجہ دینے کی بجائے آپ مختلف سستے گھریلو نسخوں کو بھی آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔
اور ان گھریلو نسخوں کے نتیجے میں جلد قدرتی طریقے سے شفاف ہوجاتی ہے۔

لیموں


لیموں نئے کیل مہاسوں کو ابھرنے کی روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی شفافیت کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کے عرق میں روئی کو ڈبوئیں اور کیل مہاسوں پر دبا کر رکھ لیں اور کچھ دیر بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

پودینہ


اور کیل مہاسوں کو بننے ہی نہیں دیتا۔ دو چائے کے چمچ باریک کٹے تازہ پودینے کو دو چائے کے چمچ دہی اور جو کے دلیے (جسے پیس کر سفوف کی شکل دے دیں) میں ملالیں۔ اس مکسچر کو چہرے پر دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔

شہد


شہد کی جراثیم کش خوبیاں بھی کیل مہاسوں سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایک چائے کے چمچ شہد کو متاثرہ جگہوں پر لگائیں یا آدھے کپ شہد کو ایک کپ دلیے میں مکس کرکے ماسک بنائیں اور آدھے گھنٹے تک چہرہ پر لگا رہنے دیں۔

Comments

Popular posts from this blog

لوکاٹ پھل کے چند ناقابل یقین قیمتی فوائد

ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟