وٹامن سے اپنی ’قوت مدافعت‘ مضبوط بنائیے
وٹامن سے اپنی ’قوت مدافعت‘ مضبوط بنائیے کورونا کا جن قابو میں نہیں آسکا ہے۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس نے اس سال مسلمانوں کے فریضہ ٔحج پر ایک سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے اس وائرس کی وجہ سے لوگوں میں زیادہ خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔ جب سے یہ وبا پھیلی ہے لوگ کھانوں کے معاملے میں محتاط نظر آرہے ہیں، کیوں کہ اس بیماری کا مقابلہ مضبوط قوت مدافعت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ وٹامن (حیاتین) کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ بھرپور نیند لیں، پرسکون رہیں اور تمام ضروری غذائی اجزا پر مشتمل غذا نوش جان کریں۔ وٹامن دو الفاظ ’’ وٹا‘‘ اور ’’ایمین‘‘ کے ملاپ سے بنا ہے۔ وٹا انگریزی کے لفظ vital سے ماخوذ ہے۔ جس کے معنی اہم یا ضروری کے ہیں، جب کہ ایمین (Amine) ایسے کیمیائی مرکبات کو کہتے ہیں، جو زندگی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کیمیائی مرکبات کی ساخت پیچیدہ ہوتی ہے او...

Comments
Post a Comment