لوکاٹ پھل کے چند ناقابل یقین قیمتی فوائد
لوکاٹ پھل کے چند ناقابل یقین قیمتی فوائد. لوکاٹ ایک ترش اور شیریں ذائقے کا حامل پھل ہے- موسم گرما میں آنے والے اس مزیدار پھل کو انگلش میں Eriobotrya japonica کہا جاتا ہے۔لوکاٹ پاکستان ، بھارت ، چین ، جاپان اور بحیرہ روم کے ساحلی ممالک میں پیدا ہونے والا پھل ہے جبکہ اس کا اصل وطن جنوبی چین ہے۔ پاکستان کے متعدد علاقوں میں لوکاٹ کے باغات پائے جاتے ہیں جن میں وادی سوات٬ کلر کہار٬ وادی کہون٬ پوٹھوہار قابلِ ذکر ہیں۔ لوکاٹ صرف لذیز ہی نہیں بلکہ متعدد طبی فوائد کا حامل پھل بھی ہے جبکہ اس کے پتے بھی کئی امراض کیلئے باعث شفا ہیں۔ لوکاٹ میں وٹامن اے'بی٦ ' وٹامن سی٬ فولیٹ٬ میگنیشیم٬ سیلینیم٬ سوڈیم٬ زنک٬ کاپر٬ اومیگا تھری اوراومیگا 6 فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ قیمتی طبی فوائد 100 گرام لوکاٹ میں صرف 37 کیلوریز پائی جاتی ہیں جس وجہ سے یہ وزن کم کرنے والے افراد کیلئے ایک خوش ذائقہ تحفے کی حیثیت رکھتا ہے- اس کے علاوہ لوکاٹ فائبر(ریشہ) سے بھی بھرپور ہے۔ شدت کے ساتھ پیاس محسوس ہونے پر٬ متلی یا قے میں لوکاٹ یا اس کے شربت کے استعمال سے یقینی فائدہ پہنچتا ہے۔ لوکاٹ میں موجود وٹام...
Comments
Post a Comment