وٹامن سے اپنی ’قوت مدافعت‘ مضبوط بنائیے کورونا کا جن قابو میں نہیں آسکا ہے۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کورونا وائرس نے اس سال مسلمانوں کے فریضہ ٔحج پر ایک سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے اس وائرس کی وجہ سے لوگوں میں زیادہ خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے ۔ جب سے یہ وبا پھیلی ہے لوگ کھانوں کے معاملے میں محتاط نظر آرہے ہیں، کیوں کہ اس بیماری کا مقابلہ مضبوط قوت مدافعت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ وٹامن (حیاتین) کے بارے میں جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ بھرپور نیند لیں، پرسکون رہیں اور تمام ضروری غذائی اجزا پر مشتمل غذا نوش جان کریں۔ وٹامن دو الفاظ ’’ وٹا‘‘ اور ’’ایمین‘‘ کے ملاپ سے بنا ہے۔ وٹا انگریزی کے لفظ vital سے ماخوذ ہے۔ جس کے معنی اہم یا ضروری کے ہیں، جب کہ ایمین (Amine) ایسے کیمیائی مرکبات کو کہتے ہیں، جو زندگی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کیمیائی مرکبات کی ساخت پیچیدہ ہوتی ہے او...
لوکاٹ پھل کے چند ناقابل یقین قیمتی فوائد. لوکاٹ ایک ترش اور شیریں ذائقے کا حامل پھل ہے- موسم گرما میں آنے والے اس مزیدار پھل کو انگلش میں Eriobotrya japonica کہا جاتا ہے۔لوکاٹ پاکستان ، بھارت ، چین ، جاپان اور بحیرہ روم کے ساحلی ممالک میں پیدا ہونے والا پھل ہے جبکہ اس کا اصل وطن جنوبی چین ہے۔ پاکستان کے متعدد علاقوں میں لوکاٹ کے باغات پائے جاتے ہیں جن میں وادی سوات٬ کلر کہار٬ وادی کہون٬ پوٹھوہار قابلِ ذکر ہیں۔ لوکاٹ صرف لذیز ہی نہیں بلکہ متعدد طبی فوائد کا حامل پھل بھی ہے جبکہ اس کے پتے بھی کئی امراض کیلئے باعث شفا ہیں۔ لوکاٹ میں وٹامن اے'بی٦ ' وٹامن سی٬ فولیٹ٬ میگنیشیم٬ سیلینیم٬ سوڈیم٬ زنک٬ کاپر٬ اومیگا تھری اوراومیگا 6 فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ قیمتی طبی فوائد 100 گرام لوکاٹ میں صرف 37 کیلوریز پائی جاتی ہیں جس وجہ سے یہ وزن کم کرنے والے افراد کیلئے ایک خوش ذائقہ تحفے کی حیثیت رکھتا ہے- اس کے علاوہ لوکاٹ فائبر(ریشہ) سے بھی بھرپور ہے۔ شدت کے ساتھ پیاس محسوس ہونے پر٬ متلی یا قے میں لوکاٹ یا اس کے شربت کے استعمال سے یقینی فائدہ پہنچتا ہے۔ لوکاٹ میں موجود وٹام...
موٹاپا، ذیابطیس، نیند نہ آنا۔۔۔کچھ دانے چیری کے روزانہ پھل اﷲ کا دیا ہوا وہ تحفہ ہیں جنہیں ہر موسم میں علاج کی غرض سے زمین پر اتارا جاتا ہے اور جو اس کے رازوں کو پالیتا ہے اس کے لئے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔۔۔انہی نعمتوں میں سے ایک ہے ’’چیری‘‘۔۔۔ بظاہر یہ ننھا سا پھل اپنے اندر بڑے بڑے فوائد چھپے رکھتا ہے۔۔۔اس کا روازنہ استعمال زندگی کو ایک الگ ہی ڈگر پر لے جاتا ہے- ذیابطیس والوں کے لئے خوشخبری ذیابطیس کے مریضوں کو ہر پھل اور ہر کھانے کی چیز کو بہت احتیاط سے استعمال کرنا ہوتا ہے کیونکہ ذرا سی بھی بے احتیاطی ان کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔۔۔کچھ پھل ایسے ہیں جو اعتدال کے ساتھ گر کھائے جائیں تو وہ ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک ہے یہ ننھا سا جادوئی پھل ۔۔۔چیری موٹاپا بھگانے کی چھڑی چیری کے اندر پیٹ بھرنے والے تمام عوامل ہوتے ہیں اور یہ معدہ تو تقویت بخشتا ہے۔۔۔یہ ننھا سا پھل بھوک کو کنٹرول کرتا ہے اور وزن گھٹاتا ہے۔۔۔اس کو کھانے سے قبض بھی ٹوٹتا ہے اور جسم کی سوجن بھی ختم ہوتی ہے۔۔۔ نیند کی وادیوں کا ساتھی جس کے ساتھ ہے یہ ننھی ...
Comments
Post a Comment