پوسٹ نیٹل ڈپریشن کیا ہے؟
پوسٹ نیٹل ڈپریشن کیا ہے؟ جب ایک ماں بچے کی پیدائش کے بعد بچے کی پیدائش کے فوراً بعد ڈپریشن کا شکار ہو جائے تو اسے پوسٹ نیٹل ڈپریشن کہتے ہیں۔ بعض اوقات ا س کی بظاہر کوئی نمایاں وجہ ہوتی ہےلیکن اکثر کوئی ظاہری وجہ نظر نہیں آتی۔ یہ ڈپریشن اس وقت بہت تکلیف دہ ہو سکتا ہے جب آپ نے مہینوں کے حمل کے دوران اپنے ہونے والے بچے کا نہایت شدت سے انتظار کیا ہوتا ہے۔ آپ خود کو اس طرح محسوس کرنے پر احساس جرم کاشکار بھی ہوسکتی ہیں اور یہ بھی محسوس کرسکتی ہیں کہ آپ ماں بننے کے بعد جو ذمہ داریاں ہوتی ہیں وہ صحیح طرح سے نہیں پوری کر سکتیں۔ یہ کیفیت ہفتوں یا مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے ۔ معمولی درجے کا پوسٹ نیٹل ڈپریشن گھر والوں اور خاندان والوں کی زیادہ دیکھ بھال کرنے سے ہی ٹھیک ہو جاتا ہے جبکہ شدید درجے کے ڈپریشن کے لیے عام طور سے ڈاکٹر کو دکھانا ضروری ہو جاتا ہے۔ یہ کتنا عام ہے؟ تقریباً ہر دس میں سے ایک ماں کو بچے کی پیدائش کے بعد پوسٹ نیٹل ڈپریشن ہوتا ہے۔ اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ ڈپریشن مہینوں اور بعض اوقات سالوں تک جاری رہ س...